اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں سطح زمین سے 112 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے بعد دوپہر دو بجے کے بعد بھی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ایک مرتبہ پھر محسوس کیے گئے۔پشاور میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت گھروں میں موجود تھی اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل آئے۔دوپہر میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس زیر زمین گہرائی 223 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔اس کے علاوہ سوات، ملاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زیادہ دیر تک محسوس ہوتے رہے۔
پشاور میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت گھروں میں موجود تھی اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل آئے۔
