اس عید پر آپ کون سے ڈرامے دیکھ سکتے ہیں

گھر پر رہیں، محفوظ ہیں لیکن اگر گھر پر رہنا ہے تو خود کو مصروف رکھنے کےلیے آپ کے پاس پاکستانی ڈراموں کی ایک ایسی لسٹ ہونی چاہیے جو آپ کو بور ہونے سے بچا سکے۔ ایسے پانچ ڈرامےجو اس عید پر فارغ اوقات میں آپ دیکھ سکتے ہیں اور ان ڈراموں کو آغاز سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

دلرُبا
دلربا میں مرکزی کردار ہانیا عامر ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس ڈرامے میں اُن کے ساتھ شیروز سبزواری، محب مرزا، سید جبران اور نبیل زوبیری شامل ہیں۔ اس ڈرامے کے ڈائریکٹر علی حسن ہیں جب کہ اس کی مصنفہ قیصرہ حیات اور پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔ اس ڈرامے میں ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ سیلبرٹی کے طور پر دیکھایا گیا ہے۔ ناقدین کی جانب سے اس ڈرامے کے مثبت ریوییوز سامنے آ رہے ہیں۔
Dilrubaثبات
ڈرامہ سیریل ثبات کے مرکزی کرداروں میں ماورہ حسین، سارہ خان، عثمان مختار شامل ہیں۔ اس ڈرامے کے منفرد اور حقیقت کے قریب ہونے کی وجہ سے اس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوب پر صرف چند ہی قسطوں کو کئی لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے اور ہائی کلاس سوسائٹی کے گرد گھومتی ہے۔ اس ڈرامے کی مصنف کاشف انور اور ڈائریکٹر شہزاد کشیمری ہیں۔
Sabatپیار کے صدقے
اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والوں میں یمنا زیدی اور بلال عباس شامل ہیں۔ اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یمنا زیدی کے کردار کو انتہائی معصوم اور مزاحیہ انداز میں دیکھایا گیا ہے۔ اس کے مصنف زنجابیل عاصم شاہ جب کہ ڈائریکٹر فاروق رند ہیں۔ ٹک ٹاک پر یمنا کے انداز پر کئی لوگ ویڈیوز بنا کر لاکھوں ویوز بھی حاصل کر رہے ہیں۔
Pyar Kay Sadqayراز الفت
اس ڈرامے کی مصنف ماہا ملک اور ڈائریکٹر سراجِ الحق ہیں۔ اس کی کہانی میں یمنا زیدی ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جس میں ان کے والد کا اپنی بیٹی کے ساتھ رویہ بہت سخت ہے۔ یمنا کے ساتھ اس میں شہزاد شیخ بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
Raze Ulfatمیرا دل میرا دشمن
اس ڈرامہ سیریل کی کہانی کو حقیقت کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے میں پیسوں کےلیے ایک نوجوان لڑکی کی اپنے سے زیادہ عمر والے شخص کے ساتھ شادی کروا دی جاتی ہے۔ اس ڈرامے میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سامی مختلف کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے مصنف مرزا عاصم بیگ اور حمیرا صفدر ہیں۔
امید ہے بہترین ڈراموں کے بارے میں جاننے کے بعد آپ کی عید بہتر گزرے گی اور سینما گھروں کے بند ہونے کے باوجود آپ خود کو گھر پر کی انٹرٹینمنٹ فراہم کر سکیں گے۔
Mera Dil Mera Dushman

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button