اشنا شاہ بھارتی ہدایت کارکے ساتھ کام کرنے کو تیار

اشنا شاہ بھارتی ہدایت کار


معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ ایکٹریس ودیا بالن کی ہم شکل پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اب ایک بھارتی ہدایتکار اور فلم ساز انوراگ کشیپ کے ایک پراجیکٹ میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کسی فلم میں دکھائی دیں گی یا ویب سیریز میں کام کریں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس کی کسی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی ایک نامور ہدایت کار کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔تاہم انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی منصوبے سے متعلق کوئی وضاحت کی۔
دوسری جانب اداکارہ صبا فیصل نے بھی یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک معروف بھارتی ہدایتکار اور فلمساز کے ایک پروجیکٹ میں کام کرنے جا رہی ہے ہیں۔ صبا نے بیلاروس سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ ایک معروف فلم ساز کے ساتھ کام کریں گی۔ ساتھ ہی صبا فیصل نے بیٹے ارسلان فیصل کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو کو بھی اسٹوری میں شیئر کیا، جس میں انہیں اور اشنا شاہ کو انوراگ کشیپ کے ہمراہ کسی معاملے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں اشنا شاہ اور صبا فیصل کے علاوہ بھی دیگر افراد کو دیکھا جا سکتا ہے اور اشنا شاہ فلم ساز انوراگ کشیپ سے سوالات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اشنا شاہ نے بھی 28 دسمبر کو بیلاروس کے موسم کی تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے انوراگ کشیپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ممکنہ منصوبے سے متعلق فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں کی۔ اگر دونوں اداکارائیں فلم ساز انوراگ کشیپ کے ہمراہ کسی منصوبے پر کام کرتی دکھائی دیں تو یہ ان سب کا پہلا مشترکہ کام ہوگا، خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر جلد ہی مزید اعلان کیا جائے گا۔

Back to top button