آئمہ بیگ کے ساتھ گانے کے دوران نوجوان کی بدتمیزی
آئمہ بیگ, دوران نوجوان کی بدتمیزی
دنیا ٹی وی کے مالک میاں عامر محمود کے ملکیتی پنجاب گروپ آف کالجز کے گوجرانوالہ کیمپس میں ایک فنکشن کے دوران تب بدمزگی پیدا ہو گئی جب ایک نوجوان نے اسٹیج پر پہنچ کر گاتی ہوئی گلوکارہ آئمہ بیگ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فنکشن چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دے دی۔
’ملنگ، ڈھولا، بازی، نہ چھیڑ ملنگاں نوں، بلما بھگوڑا اور یاریاں‘ جیسے مشہور گانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ سننے کے لیے آنے والے ایک نوجوان کی بدتمیزی کی ویڈیو ان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں پنجاب گروپ آف کالجز کے میوزک فنکشن کے دوران گوجرانوالہ میں گرلز اینڈ بوائز کالج میں پرفارمنس دی۔گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی گوجرانوالہ گرلز کالج میں کی گئی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔آئمہ بیگ نے گرلز کالج میں ’ستم ہے خدایا، کیوں تونے پیار بنایا‘ اور ’مست ملنگ چہ کیتائی‘ سمیت کئی شہرہ آفاق گانوں پر پرفارمنس دی۔
گلوکارہ کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا اور لوگوں نے ان کے انداز و لباس کو بھی سراہا۔ مگر اس دوران مجمع میں سے ایک نوجوان نکل کر سٹیج پر چڑھ گیا اور اس نے آئمہ ملک کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ اس واقعہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران آئمہ نے ایک لڑکے کو بدتمیزی کرنے پر جھاڑ پلائی اور منتظمین کو کہا کہ اسے کو پیچھے ہٹایا جائے۔ ویڈیو میں گلوکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اگر ان کے ساتھ یوں ہی بدتمیزی جاری رہی تو وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی جائیں گی۔ پھر آئمہ بیگ نے کنسرٹ سننے والوں مخاطب کر کے کہا کہ صرف اس ایک شخص کی وجہ سے آپ سب میری پرفارمنس دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے، اس پر مداحوں نے اس نوجوان پر لعن طعن شروع کردی اور آئمہ سے معافی مانگ لی۔
مداحوں کی جانب سے معافی مانگے جانے پر آئمہ نے انہیں بتایا کہ وہ انکے لیے ہی گانے آئی ہیں اور وہ گائے بغیر نہیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ سے پہلے حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم کے اسلام آباد میں ایک میوزک کنسرٹ میں بھی بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ کنسرٹ کے دوران سیک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیے جانے کے بعد عاطف اسلم کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
