اعجاز ہارون نے فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کردیا

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کردیا۔
اعجاز ہارون نے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے 27 مئی کو میڈیا ٹاک میں میری کردار کشی کی ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے جو میرے خلاف گفتگو کی قابل اعتراض تھی۔
قانونی نوٹس کے مطابق اعجاز ہارون نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر من گھڑت الزامات عائد کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔
سابق ایم ڈی پی آئی اے نے مطالبہ کیا کہ فردوس شمیم نقوی میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور اسے براہ راست نشر کیا جائے۔
قانونی نوٹس کے مطابق بصورت دیگر فردوس شمیم نقوی کو دس کروڑ روپے ہرجانا دینے ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے استدعا کی کہ فردوس شمیم کو آئندہ میرے خلاف بیانات دینے اور کردار کشی نہ کرنے پر پابند کیا جائے۔
j13 1
j12 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button