افریقی دولہاکےارمان پانی میں بہہ گئے

آج ہم آپ کوایک ایسےعجیب وغریب واقعےکےبارےمیں بتانےوالےہیں جوسن کرآپ حیران پریشان ہوجائیں گے۔ افریقی ملک یوگنڈا کے27 سالہ شہری نے حال ہی میں شادی کی تھی لیکن اس کےارمانوں پر 2 ہفتےبعد ہی پانی پھر گیا کیونکہ اسےشادی کے 2 ہفتےبعد یہ معلوم ہوا کہ جس سےاس نےشادی کی ہے وہ دراصل ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ متاثرہ شخص نےبتایا کہ وہ یہ جان کرصدمے کا شکار ہوگیا کہ اس کی بیوی ایک مرد ہے۔
اس دولہاکی شادی مکمل روایات کےساتھ ہوئی تھی اوراس کےساتھ کام کرنےوالےایک شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی سےجو شخص بھی ملا وہ اس کی آوازکی وجہ سےبےوقوف بنا کیونکہ اس کی آوازایک عورت جیسی ہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اُس کی آوازاورچال چلن ایک عورت کی طرح تھےجس سےکوئی بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا پارہا تھا کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔
dulhaaaaa
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی کھانا بنانےسمیت گھرکےتمام کام کرتی تھی جس کی وجہ سے کبھی مجھےاس کےمرد ہونے پر شک نہیں ہوا لیکن مجھےیہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب میری بیوی کو پڑوس سےٹی وی چراتےوقت پکڑا گیا جس کے بعد پولیس نےانکشاف کیا کہ جب اس کی مزید تلاشی لی گئی تویہ بات معلوم ہوئی کہ یہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔ بیوی کےروپ میں مرد نکلنےوالے شخص نےپولیس کواپنا نام رچرڈ بتایا اورکہا کہ اس نےیہ شادی ایک منصوبےکےتحت کی تھی تاکہ یہ اپنےشوہرکےگھرچوری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button