افغانستان : فائرنگ سے صحافی سمیت چار افراد ہلاک

افغانستان میں فائرنگ کے واقعہ میں صحافی سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ افغان صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں افغان صحافی اور لیکچرر سید معروف سعادت بھی انتقال کر گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق طالبان سے بتایا جاتا ہے جبکہ صحافی کا بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
