افغانستان میں بینک پر خودکش حملہ، 21 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر قندھار میں ایک بینک کے نزدیک ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں دارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کابل بینک کی برانچ کے باہر تنخواہ لینے کے لیے جمع ہونے والے افراد پر حملہ کیا گیا۔
انعام اللہ سمنگانی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور ہلاک 3 شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔
