دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال شراب پالیسی کیس میں گرفتار

بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے  شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔اروندکیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، انہیں آج بھی اس معاملے پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔اس معاملے پر اپریل میں سی بی آئی بھی کیجریوال سےتحقیقات کرچکا ہے۔

اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہےکہ بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں۔

Back to top button