افغانستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان سے جھڑپوں کے دوران 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک جب کہ 8 طالبان بھی مارے گئے۔
افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ابھی تک 8 طالبان بھی مارے گئے اور 13 زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں اور بہت جلد صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button