الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینےکاکیس، فردجرم کی تاریخ مقرر

 الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینےکےکیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری  پر 24 جون کو فردجرم عائد کرےگی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  آج عدالت میں پیش ہوئے اس سے قبل وہ  گزشتہ 2 سماعتوں پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا  نے فواد چوہدری اور  ان کے ضامن کو آج طلب کر رکھا تھا، عدالت نے لاہور اور اسلام آباد کی رہائش گاہوں پر طلبی سمن وصول کرانے کا حکم  دیا تھا۔

آج پیشی کے موقع پر عدالت نے  مقدمےکی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانےکا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائےگی۔

Back to top button