سمندری طوفان بپرجوائے کمزورہوکر ڈپریشن بن گیا

 بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہوکر ڈپریشن بن گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے جب کہ  بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران  ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھوسکتے ہیں۔سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

Back to top button