اداکارہ مومنہ اقبال کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس ان کو بے شمار نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اداکارہ نے ان درپیش چیلنجز کے متعلق کھل کر نہیں بتایا۔
اداکارہ مومنہ اقبال کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں بظاہر مومنہ اقبال جذباتی دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں حال ہی میں کئی مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مومنہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
مومنہ اقبال نے لکھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مجھے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میرے اردگرد کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، شوبز شخصیات کی زندگی میں چیلنجز، ڈپریشن اور مسائل کا آنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ان سب کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرنا ضرور اہمیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے بھی اپنے شدید ذہنی مسائل کا انکشاف کیا تھا، صحیفہ نے لکھا تھا کہ انہیں اپنی موجودہ حالات کو سمجھنے اور انہیں قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ بہت ہی غمگین، مسائل سے دوچار، بے سکون اور مایوس ہیں۔
انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہو رہا ہے، وہ گزشتہ 60 دن سے سکون کی نیند نہیں کر سکیں، ان کا وزن 12 کلو تک کم ہو گیا ہے، ان کے اہل خانہ ان کی پریشانی دیکھ کر افسردہ رہتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ اس قدر مایوس ہو چکی ہیں کہ انہیں کہیں سے کوئی روشنی نظر نہیں آتی، وہ ہر روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہیں، انہیں اسی میں حل نظر آتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ان مسائل سے ضرور نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

Back to top button