’’رونالڈو کی گرل فرینڈ کا پاکستانی ملبوسات میں فوٹو شوٹ‘‘

اطالوی لگژری برانڈ گوچی کی سیلز اسسٹنٹ جارجینا روڈریگز کی رونالڈو سے ملاقات کے بعد زندگی ہی تبدیل ہوگئی، انتہائی سادہ اور مصروف زندگی گزارنے والی جارجینا اب نامور ماڈل کے ساتھ لائف اسٹائل انفلونسر بن چکی ہیں۔
تاہم حال ہی میں 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے ڈیزائن کردہ لباس پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے، فراز منان پاکستان اور بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہے، جو خواتین کے جوڑے اور ملبوسات ڈیزائن کرتا ہے، بھارتی اداکاراؤں کو ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں بھی دیکھا گیا۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مادھوری ڈکشٹ، سری دیوی، کرینہ کپور اور دیگر اداکار فراز منان کے ملبوسات میں فوٹو شوٹ کروا چکے ہیں، فراز منان کو Bridal Couture میں اپنے کام کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، وہ 2016 میں کراچی میں ہونے والے سالانہ ہم سٹائل ایوارڈز میں ڈیزائنر آف دی ایئر کا بھی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سیاہ اور سفید رنگ کے گاؤن پہن کر جارجینا انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں، کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ حال ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ سعودی عرب چلے گئے تھے، جارجینا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر میں بالخصوص ایسے ممالک میں سفر کرنا جو ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوں، وہاں کی ثقافت کا تجربہ کرنے سے انسان میں رواداری پیدا ہوتی ہے، سوچ وسیع ہونے لگتی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ریت کے ٹیلوں سے محظوظ ہو رہی ہیں، وہ مختلف محافل اور ایوارڈز شو میں بھی شرکت کر رہی ہیں اور یہاں کے ایک مشہور ترین پرفیوم برانڈ کی ایمبیسڈر بھی بن گئی ہیں۔
جارجینا نے مزید بتایا کہ ’فیشن کے ذریعے انسان اپنے آپ کو پہچاننے لگتا ہے، یہ لوگوں سے تعلق بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے، اس کے ذریعے بہت سے خاص دوست میری زندگی کا حصہ بنے ہیں، آپ ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتے، سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جاتے ہیں جنہیں میں نے جانتی، میں کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی کہ کوئی میری زندگی میں منفی اثر ڈالے۔
انہوں نے اپنی ماضی کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’رونالڈو کی گرل فرینڈ ہونے سے قبل میری زندگی بہت سادہ تھی، یہ ایک ایسا لمحہ تھا جسے میں آج بھی یاد کرتی ہوں، بغیر کسی کے توجہ کا مرکز بنے کسی پارک یا بینچ میں بیٹھ سکتی تھی، سڑکوں پر پیدل چل سکتی تھی، یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے تعلقات کی خبریں 2016 میں وائرل ہوئی تھیں، جوڑے کے 5 بچے بھی ہیں۔

Back to top button