امریکا میں طالبہ نے رقص کرکے سکالر شپ گنوادی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم طلباء کو معلومات اور تعلیمی وسائل سے متعلق آگاہی پیش کرتے ہیں تاہم کچھ طلبا اس پر نامناسب مواد کی نمائش بھی کرتے ہیں۔ایک حالیہ مثال میں امریکی ریاست لوزیانا میں ایک ہائی اسکول کی طالبہ کا طلبا تنظیم کا صدارتی عہدہ اور اسکالرشپ اس وقت منسوخ کردی جب طالبہ نے کالج سے گھر واپس آکر اپنے نازیبا ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔واکر ہائی سکول کی سینئر طالبہ کیلی ٹیمونیٹ کو پرائیویٹ پارٹی میں اپنے ایک دوست کے پیچھے رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ وہ اسکالرشپ کی درخواستوں میں طالبہ کے قائدانہ کردار اور اسکالرشپ کو منسوخ کردیںگے۔
دوسری جانب کیلی نے ایک مقامی نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ پرنسپل کہا کہ مجھے اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ اور یہ کہ میں بنیادی طور پر خدائی تعلیمات کی پیروی نہیں کر رہی۔ طالبہ نے بتایا کہ یہ سب باتیں سن کر مجھے رونا آگیا اور مجھے لگا جیسے میری زندگی ختم ہو گئی ہے۔
