امریکہ میں طوفان سے تباہی ، 94 اموات

امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، 6 ریاستوں میں 94 کے قریب افراد جان کی بازی ہارگئے۔

طوفان کے متاثرین کا کہنا ہے کہ بگولوں سے تباہی اس رفتار سےہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

طوفان سے تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے کسی کا زندہ بچ نکلنا اب مشکل ، کینٹکی اور دیگر ریاستوں میں طوفان کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ 94 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
گورنر کینٹکی کے مطابق انہیں خوف ہے کہ کہیں مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کے لیے جگہ کم نہ پڑ جائے، اب بھی 50 ہزار سے زائد خاندان بجلی سے محروم ہیں۔

Back to top button