امریکہ کا شام میں ڈرون حملہ ، القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

امریکہ کے شام میں ڈرون حملے کے دوران القاعدہ کا سینئر رہنما عبدالحامد المطر ہلاک ہوگیا ، مزید کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ڈرون حملے میں 2 روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکا کے زیر استعمال بیس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جبکہ القائدہ رہنما کی ہلاکت سے دہشت گرد تنظیموں کی امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔
