ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے لئے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ، سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونئر اور محمد نواز کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، حارث رؤف ، شاہین آفریدی ، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زماں، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں لیکن کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ، ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔
دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے۔
