امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی سرزنش

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے اسرائیلی منصوبوں پر امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کے اقدامات سے امن عمل کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے بدھ کے روز آباد کاروں کے ہزاروں گھروں کو توسیع دینے کے منصوبے پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ہم بستیوں کی توسیع کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو تناؤ کو کم کرنے اور امن کی کوششوں سے مکمل طور پر مطابقت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 1300 نئے گھروں کا ٹینڈر جاری کیا اور حکام کے مزید 3 ہزار گھروں کی تجاویز پربات چیت کرنے کا امکان تھا۔سینئر اسرائیلی حکام کے ساتھ براہ راست اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان واشنگٹن کی حمایت سے ہونے والے امن مذاکرات 2014 میں ختم ہو گئے تھے۔جب سے جو بائیڈن نے جنوری میں عہدہ سنبھالا ہے امریکی حکام اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ سرزمین، جسے فلسطین اپنی مستقبل کی ریاست کے طور پر دیکھتے ہیں اس میں یہودی بستیوں کی مزید توسیع کے خلاف ہیں۔

Back to top button