ای ووٹنگ سے 32 لاکھ افراد ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

عام انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا گیا تو 32 لاکھ کے قریب افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر سائنس اینڈ‌ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں‌ نے بتایا کہ ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم کے سوال پر تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوئی تو 32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ابھی تک ای وی ایم میں نابینا افراد کے لیے بریل سسٹم موجود نہیں اگر یہ سسٹم بنانا ہے تو الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں دوبارہ سے ہدایات جاری کرنا ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند پولنگ سٹیشنز پر معذور افراد کیلئے ریمپ کی سہولت بھی میسر نہیں ہو سکے گی ۔

Back to top button