ایران پر سائبر حملے ، ملک بھر میں پٹرول پمپس بند
ایران میں سائبر حملوں سے ملک بھر میں پٹرول پمپس متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
منگل کے روز ایران بھر کے فیول سٹیشنز کو سائبر حملے میں نشانہ بنایا گیا ، حکومت کا فیول سبسڈی کا نظام بند اور سٹیشنز پر ڈرائیوروں اور مشتعل افراد کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے سائبر حملوں کا اعتراف کیا جس کے چند گھنٹے بعد تہران میں گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔
پٹرول سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے جواب میں سرکاری ٹی وی نے کہا کہ وزارت تیل کے حکام تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کر رہے ہیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سائبر حملوں کو ہی قرار دیا ، واضح رہے کہ زیادہ تر ایرانی خاص کر ملک کے معاشی مسائل کے پیشِ نظر اپنی گاڑیوں میں ایندھن بھروانے کے لیے سبسڈیز پر انحصار کرتے ہیں۔
