انگریزی میں ایجاب و قبول، علیشہ خان کے نکاح پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی شادی کی روایت پر سوالات، نکاح کے انداز اور دلہن کے لہجے پر تبصرے

علیشہ خان کے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے نکاح کی رسم انگریزی زبان میں ادا کرنے کے انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی تقریب انگریزی زبان میں کیوں کی گئی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے روایتی انداز میں "قبول ہے” کہنے کو زیادہ خوبصورت قرار دیا، جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کئے۔

دوسری جانب رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو بڑی حد تک میڈیا سے دور رکھا اور اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ کوئی تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر نہیں کیں۔

علیشہ خان کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

Back to top button