دیا مرزا کا انکشاف، 20 سال میں فلمی سیٹ پر کبھی آئینہ نہیں دیکھا

اداکارہ نے کہا کہ شکل و صورت پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 سال کے دوران فلموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کبھی آئینے میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا اور نہ ہی اپنی شکل و صورت کو مانیٹر پر چیک کرنے کی کوشش کی۔

ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر شوٹنگ کے دوران اپنا حلیہ یا چہرہ شیشے میں دیکھنے سے گریز کرتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں ذہنی سکون ملتا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی یہ سمجھ لیا تھا کہ اپنی شکل و صورت پر ضرورت سے زیادہ توجہ دینا ان کے لیے بہتر نہیں ہے اور وہ اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھنا پسند کرتی ہیں۔

Back to top button