ہمایوں سعید میرے کرش ہیں، ان کا دل سونے کا ہے: نتاشہ حسین
اداکارہ نے ہمایوں سعید کو اپنا پسندیدہ کرش قرار دیتے ہوئے ان کی شخصیت کی تعریف کردی


لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشہ حسین نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید ان کے کرش ہیں اور وہ ان کی کریزی فین ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہمایوں سعید کسی شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے اور ان سے ایک دوست کے گھر ملاقات ہوئی، انہیں دیکھ کر وہ بہت خوش ہوگئی تھیں۔
ایک انٹرویو میں نتاشہ حسین نے کہا کہ اس موقع پر ان کے دوست بھی موجود تھے، جس کے بعد انہوں نے ہمایوں سعید کے پاس جا کر سیلفی لینے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق ہمایوں سعید نے خوشی سے حامی بھری اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید اسٹار ہونے کے باوجود بالکل نخرے نہیں دکھاتے، وہ ان کے پسندیدہ کرش ہیں اور ان کا دل سونے کا ہے۔