آنکھوں کی صحت کےلیے ماہرین نے مخصوص پھلوں کا بتادیا

دنیا بھر میں اسمارٹ فون ک بے تحاشہ استعمال سے بالخصوص بچوں تک کی بھی بصارت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ اس طرح بینائی کی کمزوری اور امراضِ چشم ایک وبا کی صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں بعض پھل ہماری قیمتی آنکھوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ان پھلوں میں بطورِ خاص، گاجر، خوبانی، آم اور رس بھرے (سِٹرس) اور دیگر پھل و سبزیاں شامل ہیں۔
گریپ فروٹ، کینو، نارنجیاں، موسمبی، لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن سی ، آنکھوں کے کولاجِن کو تندرست حالت میں بحال رکھتے ہیں۔ اس سے مجموعی طور پر بصارت پر اچھا اثر ہوتا ہے۔
بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگ افراد میں ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) کا مرض عام پایا جاتا ہے۔ اس کیفیت سے بچنے کےلیے اگر مندرجہ بالا رس دار پھلوں کو معمول کا حصہ بنایا جائے تو بھی اے ایم ڈی سے بچا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اے ایم ڈی کا کوئی مؤثر علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔
