لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کو انڈے پڑ گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے۔ شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔
معاملہ اس وقت کشیدہ ہوگیا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی، کارکنان کے تشدد سے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا، تاہم کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی۔
دوسری جانب شہبازگل جب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟۔ جس پر شہباگل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button