ایران پر امریکا کے دسویں روز بھی حملے، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس تباہ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کےمطابق امریکی فوج نے دسویں روز بھی ایران پر حملے جاری رکھے، حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔
سینٹکام کے مطابق ایران کے خلاف ایک اور مرحلہ وار حملے مکمل کرلیے۔امریکی فورسز نے ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز،بحری صلاحیتوں،میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔
سینٹکام کے مطابق اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے۔مئی کے آغاز سے اب تک سینٹکام کی فورسز نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 45 کروڑ بیرل خام تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی ہے۔
ایران کے خلاف جنگ میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے : پینٹاگون
سینٹکام نے کہاکہ امریکی فورسز آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور کھلےعام گزرنے والے شہری ملاحوں کےخلاف بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ بنانے کےلیے بدستور پوری طرح تیار اور مستعد ہیں۔
