ایران کے خلاف جنگ میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے : پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتوں سے جاری ایران جنگ میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کا کہنا تھا کہ 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئےہیں جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے اور ان میں سے 96 فیصد زخمی فوجی ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ انکشاف ایسے وقت کیاگیا ہے جب امریکا نے جمعہ کو ایرانی حملے سے ہلاک 2 فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔
قبل ازیں پینٹاگون نے صرف اتنا بتایا تھاکہ 28 فروری سے اب تک 14 فوجی ہلاک اور 427 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق امریکی فوج اردن میں ایرانی حملے کے مقام سے ملنےوالے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لےرہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہےکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکا ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف پہلے ہی کرچکا، ایک امریکی فوجی لاپتہ ہے۔گزشتہ روز امریکی فوج نے تصدیق کی تھی کہ شمالی عراق میں ایک امریکی فوجی اہلکار 18 جولائی کو کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔
ایران کوبھاری قیمت چکاناپڑےگی،ٹرمپ کی تہران کونئی وارننگ
اس سے پہلے ہفتے کو اردن پر ایران کے میزائل حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتا ہو گیا تھا جب کہ چار امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
