ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور

عدالت عظمیٰ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور 4 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض ضمانت کی منظوری دے دی ، عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ شریک ملزموں کی ضمانت ہو چکی ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ ریاست مذاکرات کرکے لوگوں کو چھوڑ رہی ہے ، جسٹس سردار طارق نے مزید ریمارکس دیئے کہ لوگ شہید ہو رہے ہیں کیا وہاں قانون کی کوئی دفعہ نہیں لگتی؟

ایم این اے علی وزیر کے وکیل نے کہا کہ علی وزیر نے تقاریر میں صرف شکایت کی تھی، علی وزیر کی پشتو تقریر پر سندھی پولیس افسر نے مقدمہ کیسے درج کر لیا؟اس موقع بینچ میں شامل جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ مقدمہ ترجمہ کرانے کے بعد درج ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت عظمیٰ نے تھرکول کرپشن کیس نیب کو بھیج دیا
واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

Back to top button