ایم کیو ایم اور اے این پی کا مل کر چلنے کا اعلان

کراچی کی سیاست میں اہم پیشرف سامنے آگئی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مل کر چلنے کا اعلان کردیا ہے۔ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے مردان ہاؤس جاکر پی ایس 88 پر اے این پی کی حمایت کا اعلان کیا جس کے جواب میں اے این پی نے بھی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 اور 241 پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کروانے کا اعلان کردیا۔
اے این پی کی جانب سے پی ایس 108، 109 اور 110 پر بھی اپنےامیدوار دستبردار کروادیے گئے۔

Back to top button