این اے 249 ضمنی الیکشن: ایک تیر سے اتنے شکار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘ایک تیر سے اتنے شکار’۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کا انتخابی نتیجہ اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زیر تعمیر مزار قائد کے سامنے کھڑے ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے تیر کے نشان کے ساتھ ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
Congratulations PPP Karachi for this historic victory. Aik Teer say itnay shikar. Yeh shehr Karachi Kis Ka? Bhutto ka! #NA249 pic.twitter.com/ff1SoE1MWp
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 30, 2021
