ایٹمی اثاثے عالمی قوانین کے مطابق ، بائیڈن کا بیان غیر ذمہ دارانہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں، صدر بائیڈن کے بیان پر حیران ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خانہ کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر بات کی ، فیصلہ کیا ہے کہا امریکی سفیر کو طلب کرکے بائیڈن کے بیان پر ڈیمارش دیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان اپنی سالمیت اور بقاء کیلئے پُر عزم ہے ، اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے الزام لگایاتھا کہ پاکستان دنیا کے خطر ناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، اور یہ کہ اس کے جوہری اثاثے غیر منظم ہیں۔

ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں صدر بائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ، اور کہا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

Back to top button