ایکسچینج کمپنیوں کو بائیومیٹرک نظام نافذ کرنے کی ہدایت

بائیو میٹرک تصدیقی (بی وی ایس) کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو ایکسچینج کمپنیوں (ای سی) کے لیے 30 جون 2022 کی ٹائم لائن مقرر کی ہے۔

مربوط نظام کو لاگو کرنے کے لیے تمام ای سی/ای ایس بی کیٹیگریز کو نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ منسلک رکھنے کی ضرورت ہے ۔

ڈالر کی خریداری پر اسٹیٹ بینک نے 7 اکتوبر کو پابندی لگا دی کیونکہ مرکزی بینک نے 500 ڈالر یا یا اس سے زیادہ کی تمام خریداروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا۔

ایکسچینج کمپنیوں کو 500 ڈالر اور اس سے زیادہ کے تمام غیر ملکی کرنسی کی فروخت کے لین دین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔اس کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے ہوا تھا تاہم نادرا کے ساتھ بی وی ایس کو منسلک کرنے کے ایک طویل عمل کی وجہ سے اس ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کیا جاسکا۔

Back to top button