نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 سکور سے ہرا دیا
نیوزی لینڈ نے T20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں 52 سکور سے نمیبیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ جیت لیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا۔
نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں سستی کا مظاہرہ کیا اور 14 اوورز میں 87 سکور پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ جمی نیشام نے 35 اور گلین فلپس نے 39 سکور کیے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جبکہ افغانستان کے خلاف 65 سکور کیے۔
نیوزی لینڈ کے 164 رنزکے ہدف پر نمیبیا کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھ اور ٹرینٹ بولٹ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشام اور ایش سود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
