ایک ہے نگار نے ناظرین کو آبدیدہ کر دیا

اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ٹیلی فلم ایک ہے نگار نے ناظرین کو آبدیدہ کر دیا ، مداحوں نے سوشل میڈیا پر ماہرہ کی اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کو نجی ٹی وی کی جانب سے 23 اکتوبر کی شب رات 8 بجے نشر کیا گیا تھا۔فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں نگار جوہر کے والدین اور بہنوں کی ٹریفک حادثے میں موت کے مناظر نے ںاظرین کو افسردہ کر دیا۔

متعدد افراد نے ٹوئٹر پر ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کی تصاویر اور ویڈیوز کلپس شیئر کرکے ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کی۔بعض افراد نے ’ایک ہے نگار‘ کے پسندیدہ مناظر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

واضح‌ رہے کہ ’ایک ہے نگار‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی جب کہ اس کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں اور اسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پیش کیا گیا تھا۔

Back to top button