بختاور بھٹو زرداری بھی کرونا میں مبتلا ہو گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 2 اپریل کو میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن اب میں تندرستی کی جانب گامزن ہوں۔
I tested positive for Covid19 on April 2nd – isolating and recovering🙏. Just a reminder to keep being cautious, call people out if their masks don’t cover their nose, get vaccinated & help those less fortunate to get vaccinated too. May Allah keep us all safe. Aameen
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 7, 2021
عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنی ناک نہیں ڈھانپی ہوئی تو ان کی توجہ اس جانب دلوائیں۔بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کی مدد بھی کریں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔آمین
