بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی کی منگنی طے ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس منعقد کی جائے گی۔ سابق صدر نے بیٹی کی رشتہ طے ہوجانے پر شکرانے ادا کرتے ہوئے مختصر پیغام میں بتایا کہ ان کی صاحبزادی کی منگنی محمود چوہدری سے ہوگی۔
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تصدیق ہوجانے کے بعد بلاول ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں بعد بھٹو زرداری خاندان میں اہم تقریب ہونے جا رہی ہے، اس لیے تمام انتظامات پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ بلال ہاؤس ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن کی منگنی صنعت کار و کاروباری شخص محمد یونس چوہدری کے صاحبزادے سے ہوگی۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب منعقد کیے جانے کا دعوت نامہ بھی سامنا آ چکا ہے، جس میں تقریب کی تاریخ 27 نومبر بروز جمعہ شام 4 بجے درج ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کون کون سی شخصیات شامل ہوں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے افراد سمیت اہم سیاسی و کاروباری شخصیات بھی تقریب میں شامل ہوں گی۔
5faf9e9499b9dکورونا کی وبا کے باعث خیال کیا جا رہا ہے کہ تقریب میں محدود مہمانوں کو بلایا جائے گا اور سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور ان ہی افراد کو تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے والد آصف علی زرداری بھی تقریب میں شامل ہوسکیں گے یا نہیں، کیوں کہ وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بڑی صاحبزادی کی زندگی کی اہم تقریب میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی ہیں، تاہم وہ بلاول بھٹو زرداری سے کم عمر ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے ہاں پہلے بچے بلاول بھٹو زرداری کی پیدائش 1988 میں ہوئی تھی، جب کہ بختاور بھٹو زرداری کی پیدائش جنوری 1990 میں ہوئی تھی۔بختاور بھٹو زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز خاتون کے ہاں پیدا ہوئی تھیں، ان کی پیدائش پر اس وقت بینظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ سے چھٹیاں لی تھیں۔آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کے ہاں تیسرے بچے آصفہ بھٹو زرداری کی پیدائش فروری 1993 میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button