بدنام اینکر مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی وزیر فواد چوہدری سے تھپڑ کھا کر خبروں کی زینت بننے والے بدنام اینکر مبشر لقمان کےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سکندر خان نے انور عزیز بنام مبشر لقمان مقدمہ میں نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو مبشر لقمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سکندر خان کی عدالت میں انور عزیز بنام مبشر لقمان کے مقدمے کی سماعت کے دوران جج سکندرخان نے مبشر لقمان کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو مبشر لقمان ولد عبد العلی لقمان کو 22 جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے اینکر کے ناقابل ضمانت ورانٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو اینکر کی گرفتاری اور عدالت میں 22 جنوری کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔


