ماہرہ خان کوبری اداکارہ کہنے پرفردوس جمال نےوضاحت دےدی

پاکستان کے سینئراداکارفردوس جمال نے ماہرہ خان کو بری اداکارہ کہنے کی وضاحت کی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں اداکار فردوس جمال کا پاکستانی سپراسٹارماہرہ خان کے حوالے سے دیا گیا بیان کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردارکرنے چاہئیں اورماہرہ ماڈل تو ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ توایک اچھی اداکارہ ہیں اورنہ ہی ہیروئن جس نےمیڈیا پرتنازع کھڑا کردیا تھا۔
ماہرہ خان سے متعلق فردوس جمال کے اس بیان نے جہاں ماہرہ کے مداحوں کوسخت مایوس کردیا تھا وہیں ان پرکڑی تنقید بھی کی گئی تھی یہاں تک کہ ایک بڑے میڈیا ہاؤس نے ان پرپابندی بھی لگادی تھی۔ تاہم اب حال ہی میں دئیے گئے انٹرویوکےدوران فردوس جمال نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔
فردوس جمال نے کہاکہ تکنیکی طورپرکوئی چیزوں کونہیں دیکھتا توجب میں بطوراداکارتکنیکی طورپربات کرتاہوں تولوگوں کو برا لگ جاتا ہے۔ ماہرہ خان کی اداکاری کے بارے میں بھی میں نے تکنیکی طورپربات کی تھی اورلوگوں کوبرالگ گیا۔ حالانکہ میری کسی سےکوئی ذاتی دشمنی نہیں ہےاورنہ ہی میں ماہرہ خان نامی خاتون سےکبھی ملا ہوں۔ میں انہیں جانتا بھی نہیں ہوں بس اتنا معلوم ہے کہ وہ کراچی میں رہتی ہیں۔
فردوس جمال نے کہا ماہرہ خان کے ساتھ نہ میں نے کبھی کام کیا اورنہ کبھی بالمشافہ ملاقات ہوئی لہذٰا مجھ سے جب ان کے بارے میں پوچھا گیا تومیں نے کہا ماہرہ خان اسٹارہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ہیں،ہاں ماڈل اچھی ہیں۔ ماڈلزہمیشہ اپنی خوبصورتی کو لے کرفکرمندرہتی ہیں کیونکہ اچھا نظرآنا ان کے کام کا حصہ ہوتا ہے، ماڈلزپروڈکٹس کی نمائندگی کرتی ہیں اوروہ کوئی کردارادا نہیں کرتیں ماڈلزسیلزمین اورسیلزوومن ہوتے ہیں۔
فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ خان کا بیک گراؤنڈ ماڈلنگ کا ہے لہٰذا جیسا کہ میں نے کہا کہ ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جو بھی طریقہ اورتکنیک اختیار کرتی ہیں وہ سب ماڈلنگ میں استعمال ہوتا ہے۔ ماڈلز ہمیشہ لائٹننگ، میک اپ اور اپنے بالوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں جب کہ اداکاروں کو ان چیزوں کی پریشانی نہیں ہوتی۔ اداکاری کا مطلب ہے خود کی نفی کرنا جب کہ ماڈلنگ کا مطلب ہے خود کو اچھا بنا کر پیش کرنا۔
فردوس جمال نے کہا پاکستان میں مشہور اسٹارزکوزیادہ ترجیح دی جاتی ہے لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں جن سے وہ پیارکرتے ہیں اورماہرہ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ یاد رہے کہ فردوس جمال نے انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کی عمرکے حوالے سے دئیے گئے بیان پرکوئی بات نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button