برازیلی شہری کا دو غباروں میں تنی رسی پر چلنے کا نیا ریکارڈ
برازیلی شہری نے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر دو غباروں کے درمیان تنی رسی پر چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
34 سال کے خطروں کے کھلاڑی رافیل بریڈی نے برج خلیفہ کی لمبائی سے بھی دگنی بلندی پر دوغباروں کے بیچ میں تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
رافیل نے 6ہزار131 فٹ کی بلندی پرتنی رسی پرچل کر ریکارڈ بنایا جبکہ برج خلیفہ کی اونچائی 2ہزار722فٹ بتائی جاتی ہے۔
رافیل کا کہنا تھا کہ گرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچلنے کا مقصد اتنی بلندی پرتیرنے جیسے احساس کی سنسی اورآزادی کومحسوس کرنا تھا۔
