برانڈڈگوشت پر17فیصد ٹیکس عائد،موبائل پر ٹیکس میں کمی

حکومت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کے بعد آرڈیننس جاری کر د یا ،جس میں برانڈڈ اور پیک حلال گوشت پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا جب کہ موبائل فون پر ٹیکس کم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پیک اور برانڈڈ حلال جانوروں کے گردے، کلیجی ، دیگر کھانے کی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔ان اشیاء کے کھلے اور بنا برانڈ کے فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔مرغی ، مچھلی، گائے اور بکرے کے پیک اور برانڈڑ گوشت پر ٹیکس عائد کیا گیا۔جبکہ خام کپاس اور جننگ فیکٹریوں سے نکلنے والے کپاس پر ٹیکس شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ۔
اس کے علاوہ ایف بی آر نے موبائل فون پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ۔ جس کے بعد100 ڈالر کے موبائل فون کی ڈیوٹی پر ٹیکس کم کر دیا گیا۔ پہلے 100 ڈالر کے موبائل فون پر 1320روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جو کم کر کے 920روپے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے 30ڈالر کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 135 روپے سے کم کر کے130 روپے کر دیا ۔ تاہم اس فیصلے سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے درآمدی قیمت کے مطابق 6 مختلف سلیبس کے لیے بجٹ 20-2019 میں موبائل فون پر فلیٹ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔ اس اقدام سے زائد قیمتوں کے مقابلے میں سستے موبائل پر کم ٹیکس ہوگا۔ فنانس سپلیمنٹری بل 2019 نے موبائل فون کی درآمد موثر بنانے کے لیے 12 مارچ سے تمام 4 ٹیکسز ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور موبائل لیوی کو ایک سنگل فکسڈ ریٹ (مقررہ شرح) میں ضم کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button