برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر برطانیہ میں جمعرات سے ایک ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
برطانیہ میں ہفتے کے دن مزید 326 اموات ہوئیں جو کہ پچھلے ہفتےکے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہیں۔ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسرے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ غیر ضروری دکانیں، بار اور ریسٹورنٹس 2 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ گھروں میں پارٹیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور سفر پر بھی پابندیاں ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے جب کہ فرلو اسکیم بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا دی گئی ہے۔ اس ضمن میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عائد کی جانے والی پابندیاں ہی مسئلے کا حل ہیں۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن نہ ہونےکی صورت میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 85 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
