برطانیہ میں قرنطینہ کی شرط ختم،لیگی رہنمائوں کی ویزوں کیلئے درخواستیں

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے برطانیہ میں قرنطینہ کی شرط ختم ہونے پر ویزوں کے لیے درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نون لیگ کے قائد کو ملنے کے خواہشمند رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے لئے کمر کس لی۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی کی کثیر تعداد لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کرے گی۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث باہر جانے سے قاصر ہیں لیکن شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، امیر مقام، خواجہ آصف، رانا تنویر لندن جانے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے 20 سے زائد سینئر ارکان نے برطانوی ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔
