’’بغیر شادی کے ماں بننے والی بھارتی اداکارائیں‘‘

بھارتی فلم نگری معاشقوں، ناجائز تعلقات کے حوالے سے ہی ہمیشہ ہی سرگرم رہی ہے، خاص طور پر بھارتی اداکارائیں اس حوالے سے کافی متحرک ہیں، کئی اداکاراؤں نے اپنی زندگی کے کئی ساون بہت سے معاشقے میں گزار دیئے، کسی نے ساتھی اداکار کو ڈیٹ کیا تو کسی نے نام کاروباری سے جڑا، کئی اداکاروں کو ڈھلتی عمر میں ہم سفر ملا تو کچھ بغیر شادی کے ماں بن گئیں، اس درمیان انہوں نے لوگوں کے کافی طعنے بھی برداشت کئے، آج بھی کئی اداکارائوں کی مسٹر پرفیکٹ کی تلاش ادھوری ہے۔سینما کی دنیا کی کئی اداکارائیں فلموں میں اپنے کرداروں کی طرح بہادر ہیں۔ معاشرے کی پروا کیے بغیر اس نے زندگی میں کچھ ایسے قدم اٹھا لیے، جن کے بارے میں عام لڑکیاں سوچ کر بھی ڈرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کے طعنے سننے پڑے، وہ کئی افیئرز کے بعد ماں بنیں، وہ بھی بغیر شادی کے، حالانکہ ابھی کچھ اداکاراؤں کے لیے مسٹر پرفیکٹ کی تلاش جاری ہے۔نینا گپتا نے زندگی اپنے انداز میں گزاری ہے، وہ مشہور ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز سے محبت میں گرفتار ہو گئی تھیں، لیکن انہیں کبھی اپنا شوہر تسلیم نہیں کیا۔ سماجی دباؤ کے باوجود انہوں نے بیٹی مسابہ کو جنم دیا۔ ماں بننے کے برسوں بعد انہوں نے 2008 میں وویک مہرا سے شادی کی، جو پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، اس وقت اداکارہ کی عمر 48 سال تھی۔پشپاولی ساؤتھ سنیما کی مشہور اداکارہ تھیں، جو ساؤتھ کے سپر سٹار جیمنی گنیشن سے گہری محبت کرتی تھیں۔ وہ جیمنی گنیشن کی بیٹیوں کی ماں بنیں، لیکن سپر سٹار نے انہیں کبھی اپنی بیوی کے طور پر قبول نہیں کیا۔ مشہور بالی ووڈ اداکارہ ریکھا ان کی بیٹی ہیں۔مشہور ٹی وی اداکارہ ساکشی تنور نے شادی نہیں کی، لیکن وہ 2018 سے ماں کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ دراصل اس نے ایک لڑکی کو گود لیا تھا جس کا نام دیتیا ہے۔ ساکشی تنور 51 سال کی عمر میں بھی تنہا زندگی گزار رہی ہیں، وہ اب بھی مسٹر پرفیکٹ کی تلاش میں ہیں۔جب روینہ ٹنڈن اپنے کریئر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھیں، تب انہوں نے 11 اور 8 سال کی دو بیٹیوں کو گود لیا تھا، جن کا نام پوجا اور چھایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اداکارہ اس وقت اکشے کمار کو ڈیٹ کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کے بارے میں کئی افواہیں پھیل گئی تھیں۔سشمیتا سین ایک شاندار اداکارہ ہیں، جن کے کئی شخصیات کے ساتھ افیئر رہے ہیں، جن میں سے 11 ہستیوں کے ساتھ افیئر کا کافی چرچا رہا تھا لیکن کوئی انہیں اتنا نہیں پسند آیا، جسے وہ ہم سفر کے طور پر قبول کرپائیں، اس لئے انہوں نے 45 سال کی ہونے کے بعد شادی نہیں کی، وہ 24 سال کی عمر سے ماں کا فریضہ نبھا رہی ہیں، انہوں نے دو لڑکیوں کو گود لیا تھا، جنہیں وہ اپنے کیریئر سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

Back to top button