بلوچستان،تھانے پرمسلح افراد کاحملہ ،1اہلکار،4مزدور جاں بحق

بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 مزدور بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

Back to top button