بچوں کی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت میں بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس سے متعلق ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت صارم برنی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے دلائل کےلیے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی۔
