پی ٹی آئی کی حکومت میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد لائے گئے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سے چھ ہزار ٹی ٹی پی کے دہشت گرد تحریک انصاف کی حکومت میں لائے گئے، ٹی ٹی پی کو تحریک انصاف کی حکومت میں پناہ گاہیں اور عام معافی دی گئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک بین میں کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دہشت گردوں کی سرغنہ جماعتیں ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج دہشت گردوں کی صفائی کا آپریشن کر دیتی ہے مگر اس علاقے کی سویلین حکومت اپنی ذمے داری پوری نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ٹی ٹی پی کے ساتھ معاملات طے کیے اور ہمیں سرسری سا بریف کیا، ہم سے ایسے منظر کشی کی جیسے سب ٹھیک ہے اور سوات میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس بریفنگ میں سیاست دانوں نے سوال اٹھائے، سب سے زیادہ علی وزیر اور محسن داوڑ نے فیصلے کو چیلنج کیا مگر انہیں بولنے نہیں دیا گیا۔
