بھارت میں چوہے نے 14 لاکھ روپے کے نوٹ کتر ڈالے

بھارت میں چوہے کے 14 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ کُتر ڈالنے کا انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی خبرکے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارت میں ایک چوہا اے ٹی ایم مشین میں گھس گیا۔ چوہے نے صبح بینک کھلنے تک 14 لاکھ روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ کتر ڈالے۔
رپورٹس کے مطابق بینک کے عملے نے اے ٹی ایم مشین کھولی تو چوہے کے چبائےنوٹوں کا ڈھیر اور نوٹ کھانے والے چوہے کی لاش برآمد ہوئی۔چوہے کی نوٹ کھانے کی خبر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
