ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

ترک حکام کے مطابق 47 اضلاع میں 217 مقامات پر لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، مزید 13 مقامات پر آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے،
آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 18 طیارے، 57 ہیلی کاپٹرز، 9 ڈرونز، 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں، آتشزدگی سے اب تک ہزاروں ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
