تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت نے 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں سے تعطیلات پر سفارشات حاصل کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی۔
Federal and provincial secretaries met today. The agreed proposal was that winter holidays should be from Dec 25 to Jan 4. Further notifications will be from the concerned governments
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 14, 2021
اجلاس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، یہ تجویز منظور کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپارٹمنٹ جلد جاری کردے گا.
